Skip to main content

Posts

Showing posts with the label Urdu Afsane

Poem, Operation Raddul Fasad By Muhammad Moghirah Siddique

  اس نے مجھے میرے خوابوں میں یرغمال بنا رکھا ہے .  اس نے مجھے میرے خوابوں میں ڈرا رکھا ہے . دھشت گردی کرتا ہے آکے  وہ میرے خوابوں میں . جاگتے میں میں نے بھی اک پلان بنا رکھا ہے . کہ پاک فوج نے بھی ملک میں  آپریشن ردالفساد شروع کر رکھا ہے . اب کی بار میں بھی بلاؤں گا رینجرز والوں کو . آکے وہ میرے خوابوں میں پکڑیں گے اسے . ردافساد کی کی خاطر میں نے بھی اپنا نکاح رینجرز والوں کے ہاتھوں پڑھوانے  کا ارادہ بنا رکھا ہے . راز کی باتیں  

Poem Gotam ka Akhri Wa'az By Aslam Ansari

  اسلم انصاری کی بے بدل کمال نظم صرف صاحبان ذوق کی نظر گوتم کا آخری وعظ   مرے عزيزو مجھے محبت سے تکنے والو مجھے عقيدت سے سننے والو مرے شکستہ حروف سے اپنے من کی دنيا بسانے والو مرے الم آفريں تکّلم سے انبساطِ تمام کی لازوال شمعيں جلانے والو بدن کو تحليل کرنے والی رياضتوں پرعبور پائے ہوئے،سکھوں کو تجے ہوئے بے مثال لوگو حيات کی رمزِ آخريں کو سمجھنے والو، عزيز بچّو، ميں بجھ رہا ہوں مرے عزيزو، ميں جل چکا ہوں مرے شعورِ حيات کا شعلہء جہاں تاب بجھنے والا ہے مرے کرموں کی آخری موج ميری سانسوں ميں گھل چکی ہے ميں اپنے ہونے کی آخری حد پہ آگيا ہوں تو سن رہے ہو، مرے عزيزو، ميں جا رہا ہوں ميں اپنے ہونے کا داغ آخر کو دھو چلا ہوں کہ جتنا رونا تھا، رو چلا ہوں   مجھے نہ اب انت کی خبر ہے، نہ اب کسی چيز پر نظر ہے ميں اب تو صرف اتنا جانتا ہوں کہ نيستی کے، سکوتِ کامل کے جہلِ مطلق، (کہ مطلق ہے) ، جہلِ مطلق کے بحرِ بے موج سے ملوں گا تو انت ہوگا اس التباسِ حيات کا، جو تمام دکھ ہے !! ميں دکھ اٹھا کر، مرے عزيزو، ميں دکھ اٹھا کر حيات کی رمزِ آخريں کو سمجھ...

Afsana Bhool By Mohd Shahshad

  افسانہ. بھول آج نیتسیا گنگا کے کنارے بیٹھ کر اپنے خیالوں میں غوطے لگا رہی تھی جب وہ گھر سے نکلی تھی تو صرف یہی سوچ رہی تھی کہ وہ گنگا میں ڈوب کر اپنی جان دے دیگی وہ مر جائے گی لیکن اب وہ اڈانوں، مادھو اور اس پریوار کے کسی بھی سدسیہ کو اپنی صورت دکھانا گوارہ نہیں کریگی چاہے اسکے ساتھ جو بھی ہو جائے بلکہ اسے گھٹ گھٹ کر ہی کیوں نہ دم توڑنا پڑے پھر بھی اب وہ کسی بھی حال میں اس پریوار کی جانب منہ نہ کرے گی آج وہ صرف گنگا اسنان ہی نہیں بلکہ ہمشہ کیلئے گنگا میں سما جائے گی اس رات تو اسکے ساتھ عجب واقعہ ہوا تھا اس نے کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ اس اڈانو اور مادھو پریوار کے سب کے سب لوگ اس حد تک گر سکتے ہیں اس دن کے قبل اس نے اڈانو پریوار کے بارے میں یہی سوچ رکھا تھا کہ یہ سبھیہ اور سوشیل پریوار ہے اس پریوار میں کسی بات کا کوئی فرق نہیں مانا جاتا ہے اور نہ ہی کسی بات کا برا، نہ ذات دھرم اور نہ ہی اونچ نیچ کا، اس پریوار کے سبھی لوگ ایک دوسرے کو پیار و محبت سے دیکھا کرتے ہیں لیکن اس واقعہ نے اسکی نظریں کھول کر رکھ دی تھیں اس نے پریوار کے ایک ایک فرد کے کارنامے اور انکے مریادے کو بکھیر کر ...

Long Distance Relationships By Riffat Jabeen | Lafz Daraz

  "Long distance relationship" جناب نے آج پوچھا ہے کہ کیا ہم ان کو مس کرتے ہیں اور یہ کہ ہمارے اور ان کے درمیاں یہ ہزاروں میلوں کی دوری کیسے جسم و جاں پہ بھاری ہے ہم نے کہہ دیا " جی اور کیا ، یہ دوری بڑی هی بھاری ہے " ایک بات سچ بتائیں !! ہم نے جھوٹ بولا تھا ہم ان کو مس نہیں کرتے نہ ہی بتایا کہ ہم ان سے کتنے تنگ ہیں یہ صاحب روز ہمیں دفتر سے دیر کراتے ہیں باس سے شرمندہ کراتے ہیں صبح اٹھنے لگو تو گھیرا تنگ کرکے کہتے ہیں " بس دس منٹ اور، دس منٹ اور " اور جانے کیا کیا ہمارے ساتھ ہی اٹھ کے، منہ دھو کے چائے کی ایک پیالی اور توس کھاتے ہیں ہائی وے کی تیز رفتاری پر ڈانٹتے ہی رہتے ہیں " گاڑی ٹھیک چلاؤ، گاڑی آہستہ چلاؤ " لنچ پہ بھی آدھا سلاد شیئر کرتے ہیں شام میں کھانا بناتے ہوئے نمک کا ڈبہ لے لیتے ہیں " زیادہ نہ ڈالو، زیادہ نہ ڈالو " ٹی وی دیکھنے لگوں تو کرکٹ والا چینل لگا دیتے ہیں اور تو اور رات کو بھی سکون نہیں کچھ ادھوری غزلیں، نظمیں تھیں مکمل نہیں کرنے دیتے ہر مصرعے میں اتر آتے ہیں صفحہ ان کے نام سے بھرجا...

Tanki Khali Kro By Iftikhar Iffi Sahab

 ٹینکی خالی کرو  لکھنے بیٹھا ہوں اور دماغ میں کوئی خیال نہیں ۔ یہ مرحلہ جان لیوا ھے ۔ لاکھوں الفاظ مچل رہے ہیں مگر پرونے کے لئے خیال نہیں ۔ خیال گھڑ کے اس پر لکھنا ناانصافی ہے اور میں یہ ناانصافی کرنا نہیں چاہتا ۔ اس لئے آج اس بات پر اکتفا کرونگا کہ بابے بڑے سیانے ھوتے ہیں ۔ بڑی گجی (گہری) بات کہتے ہیں ۔ بظاہر بابوں کے منہ سے نکلی بات بہت آسان لگتی ہے مگر ھوتی مشکل ہے۔ آپ بابا اشفاق احمد صاحب کی اس دعا کو ہی لے لیجئے فرماتے ہیں "اللہ ہمیں آسانیاں عطا فرمائے اور آسانیاں تقسیم کرنے کا شرف بخشے " بظاہر یہ دعا ہمیں بہت اچھی اور آسان لگتی ہے مگر غور کریں تو زندگی کا فلسفہ چھپا ہے ان دو جملوں میں ۔ دعا کا پہلا حصہ ہر بندے کو اچھا لگتا ہے کہ "اللہ ہمیں آسانیاں عطا فرمائے " ہم سب آسانیاں لینے کو ہر وقت تیار ہیں مگر اس دعا کا اگلہ جملہ نہایت مشکل مرحلہ ہے۔ "اور آسانیاں تقسیم کرنے کا شرف بخشے آمین " کیونکہ میں آسانیاں لینے کو تو شیر ھوں مگر آسانیاں دینے کو ہرگز تیار نہیں ۔ اور آسانیاں دوں بھی تو کسے دوں ؟ اپنے ہم اثروں کو اپنے...

Sugraan Ka Dopatta By Miss Bushra Bajwa Sahiba (Khuwab Naak Afsane)

      تحریر بشری باجوہ سوگراں کا دوپٹہ  نام تو اس کا  صغریٰ  تھا مگر سب اسے  سوگراں   پکارتے تھے۔  جب کوئی اس کے گھر کے دروازے پر دستک دیتا یا گھر کے باہر آ کر کھنکارتا تو  صغریٰ  جھٹ سے اپنے سر پر دوپٹہ لپیٹ لیتی۔ اکثر اوقات اس کا دوپٹہ اس کے سر پر ہی رہتا۔   صغریٰ   کا دوپٹہ بھی بڑے کام کی چیز ہے۔ اس دوپٹہ سے وہ ان گنت کام لیتی۔   صبح اٹھتے ہی اپنی آنکھوں پر دوپٹہ پھیر کر اپنی آنکھوں کو صاف کرتی۔ اپنا منہ ہاتھ دھونے کے بعد اسی دوپٹہ سے  خشک کرتی۔  چھوٹے کاکے کا منہ دھویا تو اسی دوپٹہ سے اس کے چہرے پر پھیر کر پانی  جزب کر لیا۔  بڑے یا چھوٹے کاکے کا ناک بہتا ہوا اس کے ہونٹوں کے نزدیک پہنچا تو اسی دوپٹہ کے پلو سے ناک، منہ رگڑ کر صاف کر دیا۔ ہانڈی پک جانے پر  چولہے سے اتارنے کے لیے اسی دوپٹہ کا پلو کام آیا۔ کھانا کھانے کے لیے بیٹھے تو سارے محلے کی مکھیاں کھانے کا سواد  چکھنے کے لیے اکٹھی ہو گئیں تو یہ ہی دوپٹہ  سر سے اتار کر مکھیاں ہٹانے کے کام آیا۔  گرمی لگی...