Skip to main content

Posts

Aye Husn E Koozah Gar, Nawaye Mann Gharrat | Afsana of a Beautiful Girl | Urdu Hindi Short Story

آہ اے حُسن کوزہ گر ۔۔۔۔  کل یہ تصویر دیکھی تو دل اس قدر پُرمسرت ہوا کہ فورا تصویرموبائل میں سیو کرلی... لیکن... جونہی نیچے پیوست شدہ کمنٹ دیکھے جہاں اشرف المخلوقات میرے دھڑکتے دل کو مٹھی میں دبوچ کر مبارکباد دے رہے تھے تو ایک دم سے زمین سورج کے گرد گھومنا رُک گئی اور جب تصویر کے بالائی حصہ پر کیپشن دیکھی تو پایا کہ تمہاری منگنی ہوچکی ہے۔ جون ایلیا میرے ساتھ ہونے والے اس سانحہ کے لئے بہت پہلے ہی فرما گئے تھے کہ  جب بھی خوبصورت عورت کو کسی اور مرد کے ساتھ دیکھتا ہوں تو یوں لگتا ہے جیسے میری ذاتی حق تلفی ہوئی ہے.... ابھی کچھ ایام پہلے ہی تو تمہاری طرف سے فکرمندی کا اس قدر شدید اظہار ہوا تھا کہ تم وٹسپ کے ہُجرے تک چلی آئی، ابھی تو محبت کا جام بھرا تھا جو کہ تمہارے ساتھ پینا لازم تھا لیکن اس خبر کے ساتھ اس جام سے لبریز گلاس تو ٹوٹے گا ہی لیکن افسوس میرا ننھا دل بھی ٹوٹ گیا۔ آخر کیا کمی رہ گئی تھی میرے دو کلومیٹر لمبے کمنٹ میں۔  تاکہ تو سمجھے کہ مردوں کے دُکھ ہوتے ہیں..... میں نے چاہا بھی یہ تھا کہ ترا بیٹا ہو ...... وہ مرد مومن بھلے ہی اس دنیا ک...

Happy Independence Day Pakistan and and India | Nawaye Mann Gharraat | Raaz Ki Batain

نوائے من گھڑت آزادی تو آج بھی اسی خواب کی مانند ہے جو کبھی مفکر ملت علامہ اقبال نے دیکھا تھا اور قائد اعظم کا اس خواب کو تعبیر کا روپ دینے میں کیا کردار تھا یہ مجھے آج تک سمجھ نہ آسکا. مجھے یاد ہے ایام بچپن میں 14 اگست کے دن ٹی وی پر جشن آزادی کے شان وشوکت سے مزین پروگرام میں آزادی کی اہمیت پر سارا دن بھری بھرکم تقاریر اور جوشیلے و بھڑکیلے ملی نغمے سن سن کر آزادی ایک نعمت اور 14 اگست کا دن ایک جشن کی مانند محسوس ہوا کرتا تھا. جیسے جیسے شعور کی بلندیوں پر قدم رکھتا گیا اور اپنے اردگرد کے حالات و سانحات کو آزادی کے پلڑوں میں تولنے لگا تو آزادی کی اہمیت وفوقیت کے یہ تمام بھاشن میری نظر میں اپنی اہمیت کھونے لگے اور ملی نغموں کے جوشیلے الفاظ اپنی موت آپ مرنے  لگے 14/ اگست کا جوش و جنوں ٹھنڈا پڑتا محسوس ہونے لگا- آج جب کہ آزادی کا حقیقی مہفوم میری نظر سے پوشیدہ نہیں رہا تو اس نام نہاد آزادی کے جشن سے، جسے ہم ہر سال ماننا اپنا فرض سمجتے ہیں مجھے گھن آنے لگی ہے. ایک علیحدہ وطن، قومی زبان، قومی لباس اور اپنی شانخت کے خوبصورت الفاظ کی قلعی اب میری نظر سے اتر چکی ہے...

urdu achi baatein | Raaz Ki Batain | Khuwab Naak Afsane

وہ کیا جو مرد چھپ چھپ کے راہ روی کا راستہ اختیار کرتا ھے   چھپ کے نکاح نہیں کر سکتا ؟؟؟  کیا مرد اتنا کمزور ھے کہ عورت کے ڈر سے غلط راستہ تو اختیار کر لیتا ھے لیکن نکاح نہیں کرتا ۔۔۔  ھرگز نہیں دوسرا یا تیسرا نکاح ان کی منزل ھی نہیں ھوتی ۔۔۔  جنہیں کیچڑ میں لت پت ھونے میں مزہ آنے لگ پڑے انہیں صاف ستھری زندگی راس ھی نہیں آتی ۔۔ یہاں میں  جنس کے فرق کے  بغیر بات کر رھی ھوں۔۔  حرام کھانے کی جہنیں لت پڑ جا  ے ------------------------------------------------------------------------------------------------------------ جب آپ کی خوشیاں باھر کی دنیا سے جڑی ھوئی ھوں تو آپ خوشی کے لئے باھر کی دنیا کے محتاج ھیں جب میں قبرستان جاتا ہوں تو اس ہی خیالات آتے ہیں ذہن میں دنیا کی مصروفیت وغیرہ سب بے کار ہیں۔ مگر پھر وہی دنیا اور اسکی رونق کھینچ لیتی ہے اپنی طرف۔ ------------------------------------------------------------------------------------------------------------

Ab main Ne Kiya Kiya by Fozia Qureshi | Raaz Ki Batain By Fozia Qureshi | Urdu Afsane By Fozia Qureshi

تحریر فوزیہ_قریشی "اب میں نے کیا کِیا" میں کچھ نہ بھی کروں تب بھی اُن کو لگتا ہے کہ ضرور میں نہ ہی کچھ کیا ہے یوں تو ہماری بیگم کی بینائی بالکل ٹھیک ہے لیکن اُن کو چشمہ پہننے کا بہت ہی شوق ہے۔ یہ کوئی عام چشمہ نہیں ہے بلکہ بہت ہی خاص چشمہ ہے جس کو پہن کر سب دِکھائی دیتا ہے جو کسی کو دِکھائی نہیں دیتا اور وہ کچھ بھی جو ہم نے کبھی کِیا نہ ہو۔ مزے کی بات یہ کہ وہ کبھی بھی، کہیں بھی اچانک سے یہ چشمہ پہن لیتی ہیں۔ کبھی راہ چلتے تو کبھی رات کے اگلے یا پچھلے پہر۔ اس چشمے نے ہمارا اُٹھنا، بیٹھنا، کھانا پینا، سونا، جینا سب حلال کر دیا ہے۔ جی جی حلال کیونکہ کچھ بھی حرام دیکھنے اور کرنے کی نہ ہمت رہی اور نہ اب وہ پہلی سی جرات۔ شادی کو چھ برس گزر چکے ہیں لیکن ان کو ہم پر رَتی بھر بھی بھروسہ نہیں ہے بیگم کے خوف کی وجہ سے ہم ناک کی سیدھ میں چلتے ہیں۔ نہ دائیں دیکھتے ہیں نہ بائیں بس سیدھے کھمبے سے ٹکرا جاتے ہیں۔۔ماتھے پر پڑے گومڑ کو دیکھ کر بھی اِن کو ترس نہیں آتا بلکہ یہی لگتا ہے ضرور ہم کسی کو دیکھ رہے ہونگے تبھی کھمبے سے ٹکرائے۔ یقین جانئے ہم نے ولیمے والے دن ...

Maan Tujhe Salaam Har Lamha by Fozia Qureshi ( Hello To Mother ) Mother Day Special

تحریر فوزیہ  قریشی "ماں تجھے ہر لمحہ سلام" "آئی سی یو کے بستر پر پڑی بے بس و لاچار "مشینوں میں جکڑی، بے حس ہسپتال کے عملے کے حوالے میری ماں کبھی درد سے کراہتی تو کبھی دوا کے اثر سے بے سدھ ہو جاتی"۔ اس کی یہ حالت مجھ سمیت سب گھر والوں کے لئے بہت ہی تکلیف دہ تھی. والد صاحب ماں جی کے ساتھ اندر آئی سی یو میں تھے.......باقی ہم تین افراد آئی سی یو کے باہر دروازے کے سوراخ سے باری باری جھانکتے۔۔۔۔۔۔ بے چین دل کے ساتھ زبان پر اُن کی صحت کے لئے دعا ئی ورد جاری تھے لیکن دل ڈوب رہا تھا۔۔۔ نجانے کیا ھونے والا ہے؟ ," دماٖ غ کچھ سوچنا نہیں چاہتا تھا کہ کیا ہونے والا ہے؟" بس اک امید اور دعاؤں پر یقین نے ہمیں آئی سی یو کے باہر کھڑا کر رکھا تھا۔۔۔۔۔ہر آہٹ پر جب کوئی ڈاکٹر یا نرس باہر آتے تو ہم اِک کونے سے اُن کی طرف لپکتے اور وہ یہ کہ کر چلے جاتے دعا کیجئے بس۔۔۔ ہم پھر اک کونے میں جا کر بیٹھ جاتے۔۔۔۔۔ مشکل اور اذیت ناک لمحے گزارے نہیں گذر رہے تھے۔ مجھے گھر جانا تھا کیونکہ میری بہن اپنے بچے کے ساتھ مانچسٹر سے کل لاہور پہنچنے والی ت...

Purani Yadain, Punjabi Kalaam By Fozia Qureshi | Banda Bole Mera Mera, Kaon Jane ae Kiss Da Punjabi Poem By Fozia Qureshi

پرانی یادیں  میرا پنجابی کلام  بندہ بولے میرا میرا  کون جانے اے کس دا  چھڈ دے بندیا میری تیری  ہتھ وچ کج نی آناں  آخر بندیا کلیاں کلیاں  دنیا تو ٹر جاناں  کر لے کوشش بندیا اپنی  چھڈ دے باقی کھیڑا  اے دنیا اے چار دناں دی  پا نہ کوئی بکھیڑا نہ کج اتھے تیرا ھے تے نہ کج اتھے میرا اپنا نفس سنبھال لے بندیا چھڈ دے باقی کھیڑا باہر چاتی ماراں تے  لگ دا سب کج اے میرا اندر چاتی ماری جد میں  خالی پیا سی ویڑا نہ کر بندیا میری تیری  کج نئیں اتھے تیرا فوزیہ_قریشی

Saima Ahmed - Mahfil-E-Tahzeeb-O-Adab Mushaira & Kavi Sammelan 2019.