Skip to main content

Tameez Daar Machar By Bushra Bajwa Sahiba | KhuwabNak Afsane | Muhammad Moghirah Siddique

 بشریٰ باجوہ

تمیز دار مچھر



ساری رات میری اور مچھر کی لڑائی ہوتی رہی۔ سب ہی مچھروں کی شکل       
     وصورت ایک سی ہی ہوتی ہے اس لیے مجھے یوں محسوس ہوتا ہے کہ ایک 
ہی مچھر مجھ پر بار بار حملہ آور ہوتا ہے۔
         
      نہ جانے کیوں..... رات کو یہ مچھر نہ خود سوتا ہے اور نہ ہی مجھے سونے دیتا  ہے۔ مچھر سے تنگ آکر سونے کا ارادہ ترک کر کے کچھ مطالعہ کرنے کی کوشش کی......تو ایک مچھر بے خوابی یا تنہائی......یا برہا کا مارا میرے ارد گرد پھیرے لگانے لگا۔ میں نے اس سے لاکھوں بار کہا کہ میرے ارد گرد پھیرے لگانے کا یا میرا طواف کرنے کا تجھے کچھ بھی فائدہ نہ ہو گا..... میں شمع نہیں ہوں.....کہ میں جل رہی ہوں کہ پروانے میرے ارد گرد پھیرے لگانے کو ثواب عشق....عبادت عشق خیال کریں اور نہ ہی تمہارے پر جلیں گے ..... نہ تم سوختہ دل و جگر ہو گے ......نہ تم اپنی جان ناتواں عشق کی راہ میں قربان کر کے شہید عشق کہلوا سکو گے۔ مجھے تمہاری جان لینے کا بھی شوق نہیں اس لیے حضرت مچھر تم مجھ سے دور ہی رہو۔ مچھر نے میری ایک نہیں سنی۔

معلوم نہیں کیوں یہ مچھر مجھ پر فریفتہ ہو رہا ہے۔  کبھی میرے چہرے کو چومتا ہے اور کبھی ہاتھوں کو۔  میرے پیروں کو تو اس مچھر نے چوم  چوم کر بے حال کر دیا ہے۔  اپنی عقیدت و محبت کے اظہار کے لیے بار بار میرے پیروں کے بوسے لیتا ہے۔


مچھر کے طواف اور پھیروں سے  تنگ آکر میں نے بہت  بار اپنے  ہاتھوں  سے مچھر کو بتانے کی  کوشش  کی  کہ مجھے نہ تو اس مچھر سے محبت  ہے نہ  عشق .....   بہت اس سے نفرت کا اظہار کیا بہت دھتکارا۔ بہت کوشش کی مچھر کو بتانے کی کہ مجھے اس کی قدم بوسی کی ضرورت نہیں ہے۔ اس مچھر کی میری زات سے عشق محبت عقیدت اور قدم بوسی مجھے ڈینگی کر کے ہی رہے گی۔

مچھر کو خود سے دور کرنے کی کوشش میں مچھر کی ایک ٹانگ زخمی ہو گئی..... مگر وہ ابھی بھی میرے ارد گرد پھیرے لگا رہا ہے۔ ایسی ہوشیاری سے کہ میرے ہاتھ آ بھی نہیں رہا۔ پکڑنے لگتی ہوں تو میری نظروں کے سامنے ہی اڑتا ہوا لہراتا ہوا چھت تک جا پہنچتا ہے۔ اس مچھر کی ٹانگ زخمی ہونے کا اسے فرق ہی نہیں پڑا ۔ اس کی پرواز میں رتی بھر بھی کوتاہی نہیں آئی۔
 اپنے ماضی کے مچھروں کو یاد کرنے کی کوشش کی۔ دوسرے لفظوں میں اپنا ہی ماضی بعید یعنی کہ اپنا بچپن یاد کیا۔
میرے بچپن میں بھی مچھروں کی ثقافت ایسی ہی تھی۔ جب بھی رات کے وقت کتاب سامنے کھول کر مطالعہ کی کوشش کرتی تو ان مچھروں کی یلغار کتاب کا مطالعہ کرنے کا شوق لیے میرے سر کے ارد گرد گھومتے ہوئے ریں ریں کا راگ الاپ کر اونچے سروں میں میرے اسباق کا رٹا لگاتے۔ ایسے جیسے اگلے روز میرا نہیں بلکہ ان مچھروں کا امتحان ہو۔
اکثر محسوس ہوتا کہ مچھر طربیہ مشاعروں کے رسیہ ہیں ہر روز طرحی مشاعرہ کے ساتھ نئ سے نئ غزل ارشاد فرمایا کرتے یا کسی نئ دھن کے ساتھ نیا ناچ پیش کرتے۔ مجھے ان کی زبان سمجھ نہیں آتی تھی مگر لگتا کچھ ایسا ہی تھا جیسے کہ وہ اپنی زبان بہت روانی سے بول لیتے ہیں۔

مچھروں کی ریں ریں اور روں روں کے راگ سے میرے تو کان پکنا شروع ہو گئے۔ تب بھی مچھروں کا موسیقی اور لمبے سروں کی تال پر ناچنا مجھے بھاتا نہیں تھا۔ نہ تو ان کا گانا، باجا اور نہ ہی ناچنا۔
ترکی کے صوفیانہ ناچ کی طرح یہ مچھر اپنے ہی محور کے گرد چکر لگاتے تو مجھے اعتراض نہیں ہوتا.....  یہ مچھر تو میرے گرد پھیرے لگاتے ہوئے     اودھم مچاتے تھے۔
معبدولت سے مچھروں کی محبت و الفت کا انداز تھا...... میرے ارد گرد ہر طرف مچھر ہی مچھر ہوتے۔ تب خواب و خیال اور دماغ کی سوچوں میں مچھر گھسے ہوتے۔ کھلی ہوئی کتاب میں الفاظ کی جگہ مچھر ہی مچھر نظر آتے......       کتاب چھوڑ کر میں مچھروں کے سروں اور کتھا کا مطلب کھوجنے کی کوشش کرتی ۔

بہت عرصہ یہ ہی سوچتی رہی کہ اس دور کے مچھر بہت تمیز والے ہو گئے ہیں رقص تو کرتے ہیں مگر موسیقی کے ساتھ نہیں.... ریں ریں کا راگ نہیں الاپتے نہ ہی کانوں کے پاس باجا بجاتے ہیں۔ بہت بار دوسروں کے سامنے زکر بھی کیا کہ اب مچھر سمجھ دار ہو گئے ہیں.... مچھر اب ریں ریں کا راگ نہیں الاپتے۔

واہ کیا زمانہ تھا..... شوخ و شنگ مچھر کہاں کھو گئے...... اب تو ہر طرف   سنجیدہ اور رنجیدہ مچھروں سے پالا پڑ رہا ہے۔
میری بات پر کسی نے حیرت کا اظہار نہیں کیا۔ اس لیے میں یہ ہی سمجھتی رہی کہ میں درست کہہ رہی ہوں۔ واقعی ہی آج کے دور کے مچھر بنا آواز کے رقص کرتے ہیں یا شاید اپنے منہ کے سامنے اپنا لاؤڈ اسپیکر لگانا بھول گئے ہیں۔ شاید میرے بچپن کے دور کے مچھروں کا بھی بچپن ہی تھا۔ شوخیاں اور قہقہے ان کی زندگی کا حصہ تھے۔ اب وہ عمر رسیدگی کی وجہ سے سنجیدہ ہو چکے ہیں.....           گانا بجانا اور قہقہے لگانا بھول گئے ہیں۔

بچپن اور اس دور کے مچھر یاد آئے تو اپنے بیتے ہوئے دن، ماہ و سال کا حساب کیا۔ اپنی ذات پر غور وفکر کیا تو جانا کہ میری دونوں ٹانگیں قبر میں لٹکی ہوئی ہیں۔ یعنی کہ میں ایک لمبا عرصہ دنیا میں گزار چکی ہوں اورمچھر خاموش نہیں ہوئے بلکہ میرے کان ہی مجھے دغا دے چکے ہیں..... میں اس دور کے مچھروں کو شاباش دے رہی تھی کہ اب مچھر سمجھ دار اور تمیز والے ہو گئے ہیں۔ خاموش رہ کر خاموشی سے کارگزاری کرتے



 بشریٰ باجوہ


Read More About Bushra Bajwa Sahiba Click Here

Comments

Popular posts from this blog

Final Presidential Debate | Donald Trump vs Joe Biden | Views & Reviews By Jackie Bruce Khan

President Donald Trump and Democratic Presidential candidate Joe Biden went head to head in the last Debate of the 2020 political decision for a strained yet strategy centered night. President Donald Trump and previous Vice President Joe Biden got down to business in their second and last discussion of the 2020 political race cycle on Oct. 22.  Trump and his Democratic challenger shared the stage at Belmont University in Nashville, Tennessee, before mediator Kristen Welker of NBC News. Thursday's discussion was intended to be the third and last of the political decision season, however the discussion booked for Oct. 15 was dropped, after the president's COVID-19 analysis provoked the Committee on Presidential Debates to make the discussion virtual, and Trump would not take an interest. Biden rather booked a municipal center that night, and the president later planned his own municipal center for a similar time.  The discussion came under about fourteen days in front of Electio...

Things To Do On New Years Eve In London | New Year In UK

New Year's Eve in London, UK 2021 In Pandemic See in the new year with virtual events, online shows and more at-home activities on New Year’s Eve. The UK government has instructed people in tier 4 areas to stay at home. Travel to and from tier 4 areas is not permitted, unless for essential journeys. Most London venues have also temporarily closed their doors, including shops, pubs, restaurants and indoor attractions. London's New Year's Eve fireworks display is cancelled this year. Restaurants and bars usually host New Year's Eve celebrations and menus – under current corona-virus regulations, these venues are temporarily closed. There will be no all-night service on the Transport for London network on New Year's Eve. If you need to travel for essential reasons, complete your journey as early as you can and before midnight. You can see in 2021 with an online NYE event hosted on BBC One. London's NYE fireworks have been cancelled this year due to corona-virus,  b...

Log Khush Nahi Hoty, Beatiful Urdu Short Poem By Humza Jameel | Raaz Ki Batain | Urdu Shayari

لوگ خوش نہیں ہوتے۔ میں نے انکو پرکھا ہے۔ چاھتے لٹا  کر کے۔ وقت کو تباہ کرکے۔ انکی ہر خواہش کو زندگی بنا کرکے۔ درد میں مصیبت میں۔ حوصلے عطا کرکے۔ میں نے انکو پرکھا۔  لوگ خوش نہیں ہوتے۔ (حمزہ جمیل)