Muhammad Moghirah Siddique
ایک لڑکی بک شاپ پر مختلف کتابیں دیکھنے میں مصروف تھی، مگر اسے کوئی
بھی کتاب پسند نہیں آرہی تھی۔۔۔۔
کافی دیر مختلف کتابوں کو دیکھنے کے بعد ایک کتاب پر نظر پڑی۔۔۔۔
"خوابناک افسانے" کتاب کا پہلا صفحہ کھولا تو دیکھا کہ یہ کتاب "محمد مغیرہ صدیق" کی لکھی ہوئی ہے، سوچنے لگی یہ تو کوئی لڑکیوں کے جیسا نام ہے، مگر محمد لکھا ہے شاید کوئی مرد ہوگا، یہ سوچتے ہوئے ایک صفحہ پلٹا تو دیکھا کہ لکھا تھا
بنتے ٹوٹتے خوابوں منزلوں کی جستجو کی طرف بھاگتے ہوئے، کم عمری خود کو گنوا دینے ایک منحوس لڑکے کے خواب جو زندگی کی ہر موڑ پہ ناکام ہوا۔۔۔۔۔
یہ پڑھ کے لڑکی کو لگا کہ مجھے میری مطلوبہ کتاب مل چکی ہے۔۔۔۔
اور سیلز مین سے کہا کہ جلدی سے یہ کتاب پیک کردیں، جتنے کی بھی ہے۔۔۔۔، سیلز مین لڑکی کی طرف حیرانی سے دیکھتے ہوئے کہ کتابیں خریدتے ہوئے بار بار رعایت کا کہنے والی لڑکی آج بس بغیر رعایت کا مطالبہ کئے لے رہی ہے۔۔۔۔۔
مگر لڑکی نے جوں ہی ایک اور صفحہ پلٹا تو لکھا تھا کہ معاف کریں محترمہ یہ کتاب ابھی چھپی نہیں ہے۔۔۔۔۔۔
خوابناک افسانے
Click Here To Read More About
Comments
Post a Comment