آج کل میرے آس پاس کرسمس کی تیاریاں عروج پر ہیں ہرطرف رنگا رنگ قمقمیں جگمگاتی نظر آتی ہیں تو کہیں رنگین سجاوٹ کے دلکش نمونے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ریل پیل کا سما ہے خریداری بھی عروج پر ہے کیوں نہ ھو؟
لوگوں کی سہولت کی خاطر قیمتیں آدھی کر دی جاتی ہیں تا کہ ہر کوئی خریداری کر سکےجبکہ یوکے ایک ویلفئر سٹیٹ ہے۔ جہاں کی شہریت رکھنے والے ہر فرد کی جان ، مال اور دیگر حقوق کا خیال رکھا جاتا ہے اور دیگر مراعات بھی مہیا کی جاتی ہیں جن میں معذور ،بیوہ، یتیم بچے اور بے روزگار لوگوں کا خاص خیال رکھا جاتا ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ان لوگوں کی خدمات اور کام دیکھ کر اکثر یہاں کے مسلمان یہ کہنے پر مجبور ہو جاتے ہیں اگر یہ قوم کلمہ پڑھ لے تو سیدھی جنت میں جائے، جبکہ جنت کے ٹھیکیدار یہ نہیں جانتے کب کون کس بات پر بخشا جائے؟
یہ مالک کائنات سے بہتر کون جانتا ہے؟
یہاں آنے والے اکثر مسلمان یہاں آکر حلال حرام کی تمیز تک بھول جاتے ہیں لیکن کھانے کے لئے حلال گوشت کی تلاش ضرور کرتے ہیں نیت میں حرام کاری اور تلاش حلال گوشت کی۔۔۔۔
کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟
خیر سب اپنے اعمال کے ذمہ دار ہیں۔
جب میں اپنے وطن میں تھی تو میرے ہی اسلامی بھائی ۲۵ دسمبر کو ان مسیحی برادری کا کچھ اس طرح سے مذاق اڑاتے تھے۔۔۔۔۔۔۔
" اج تے چوڑیاں دی عید اے۔"
صرف بتائیں کیا مذہب تکبر سکھاتا ہے؟ یا پسند کرتا ہے؟
غیبت کرنا اور کسی کا مذاق اڑانا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نہیں نا۔۔۔۔۔۔۔۔
جب مذہب نہیں سکھاتا آپس میں بیر رکھنا
تو یہ نفرت یہ حقارت کیوں ؟
یہاں رمضان میں ہمارے لئے قیمتیں آدھی ہو جاتی ہیں
بڑے بڑے سٹور ز میں رمضان کارنر کے نام سےآفرز لگائی جاتی ہیں۔۔۔۔۔۔۔
کیا اپنے وطن میں اقلیت کے لئے ایسا ہوتا ہے ؟
جہاں اکثریت کے لئے حقوق نہیں وہاں بے چاری اقلیت کو کون پوچھے؟
حکمرانوں کے پیٹ کا ایندھن بھرے تو عوام کے لئے سوچیں۔۔۔۔۔
فوزیہ_قریشی
- Get link
- X
- Other Apps
Comments
Post a Comment